اسلام آباد: شریف خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے یا نہ ڈالنے سے متعلق فیصلہ آج متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز سمیت دیگر اہلخانہ کے نام اب تک ای سی ایل میں شامل نہیں کئے ہیں، تاہم اس حوالے سے فیصلہ آج متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق نگراں وزیر داخلہ کی طرف سے یہ معاملہ کابینہ اجلاس میں لے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ 11 جون کو قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز، داماد کیپٹن (ر) صفدر اور بیٹوں حسن اور حسین نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ کو ایک اور ارسال کیا تھا۔
نیب نے خط میں موقف اختیار کیا تھا کہ ملزمان کے خلاف ٹرائل حتمی مراحل میں ہے اور فیصلے کے قانونی نتائج کے پیش نظر ملزمان کا بیرون ملک جانے کا خدشہ ہے۔