نئی دہلی: ریحان خان نے اپنی کتاب کے حوالے سے کہا ہے کہ کتاب کے مبینہ مندرجات تحریک انصاف نے جاری کئے ہیں اور یہ عمل چوری کے زمرے میں آتا ہے۔ میری کتاب ابھی شائع ہی نہیں ہوئی تو یہ کسی کی ساکھ کو کیسے نقصان پہنچا سکتی ہے۔
عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا کہ کتاب کے مبینہ مندرجات تحریک انصاف نے جاری کئے ہیں اور یہ عمل چوری کے زمرے میں آتا ہے۔
ریحام خان نے کہا ان کی کتاب ابھی شائع ہی نہیں ہوئی، تو یہ کسی کی ساکھ کو کیسے نقصان پہنچا سکتی ہے۔ اگرکوئی جنس یا پیسے کی بنیاد پر پارٹی میں پوزیشن حاصل کرتا ہے تو یہ معاملہ عوام کے سامنے آنا چاہیے۔
عمران خان کی سابق اہلیہ نے کہا کہ میں نے کتاب بہت سوچ سمجھ کر ٹھنڈے دماغ سے لکھی ہے۔ یہ کتاب صرف عمران خان سے متعلق نہیں ہے بلکہ ان کی کتاب ذاتی تجربات پر مبنی ہے۔
Tags ریحام خان کتاب