اسلام آباد: شیخ رشید کی نااہلی کی درخواست دائر کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شکیل اعوان نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی غلطی تسلیم کرنے کے باوجود فیصلہ شیخ رشید کے حق میں آیا۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں انصاف کا حصول کتنا مشکل ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے عدالت میں تسلیم کیا کہ اس نے غلطی کی اس کے باوجود آج سپریم کورٹ کی جانب سے ان کی اہلیت کے حق میں فیصلہ آیا۔
مسلم لیگی رہنما نے مزید کہا کہ جب تک انصاف نہیں ملے گا عدالتوں کے دروازے کھٹکٹاتے رہیں گے۔
Tags شکیل اعوان