اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمیشنر سے سیکریٹریز داخلہ کی تبدیلی اور چیئرمین نادرا کی برطرفی کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کو خط لکھا ہے کہ جس میں وفاقی و صوبائی سیکریٹریز داخلہ کی فوری طور پر تبدیلی اور چیئرمین نادرا کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔
خط کے متن کے مطابق الیکشن کمیشن انتخابات کرانے والی مشینری کی تطہیر کرے، نشاندہی کے بعدچیف سیکریٹریز اور آئی جیز کے تبادلوں کا فیصلہ قابل قدر ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ محض تبادلے ہی انتخابات کی بے داغ شفافیت کے لئے کافی نہیں، عمدہ ترین ساکھ، تجربے اور پیشہ وارانہ مہارت والے افسران لگائے جائیں۔
فواد چوہدری نے مطالبہ کیا الیکشن کمیشن نادرا سے حساس معلومات کی لیکج کابھی نوٹس لے، الیکشن کمیشن سابق اور موجودہ بعض حکومتی اداروں کے سربراہان میں گٹھ جوڑ کا بھی سراغ لگائے جب کہ نادرا میں سابق وفاقی وزیرداخلہ کے معتمد خاص کے بیٹے کے معلومات لیکج کردار کی پڑتال کرے۔
Tags چئرمین نادرا، برطرفی