لاہور: سپریم کورٹ نے خدیجہ صدیقی میں ملزم شاہ حسین کی بریت کے خلاف متاثرہ طالبہ کی اپیل سماعت کے لئے مقرر کردی اور ملزم شاہ حسین کو 1 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے خدیجہ صدیقی حملہ کیس سے متعلق اپیل پر سماعت کی۔
سماعت کے موقع پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ملزم شاہ حسین کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا وجہ تھی خدیجہ اور چھوٹی بہن نے پوری دنیا چھوڑ کر ملزم شاہ حسین پر الزام لگایا؟ کیا دونوں قانون کے طالبعلم ہیں؟ واقعہ کے بعد دونوں نے قانون سے متعلق کافی کچھ سیکھ لیا ہوگا۔ واقعہ دن کے وقت ہوا، رات ہوتی تو شک کی گنجائش باقی تھی۔
سپریم کورٹ نے اپیل سماعت کے لئے باضابطہ طور پرمنظور کرتے ہوئے ملزم شاہ حسین کو 1 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے جبکہ عدالت نے اپیل گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد سماعت کے لئےمقرر کردی ہے۔
Tags خدیجہ کیس