لاہور: سپریم کورٹ میں دہری شہریت سےمتعلق کیس کی سماعت کے دوران بیرون ملک تعینات سفیروں کی دہری شہریت کی تفصیلات طلب کرلی۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے دہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے موقع پر چیف جسٹس نے فیڈرل انویسٹی گشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل بشیر میمن سے بیرون ملک تعینات سفیروں کی دہری شہریت کی تفصیلات طلب کرلیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ دہری شہریت والےافراد کی تعداد کا جائزہ لینا چاہتے ہیں، غیر ملکی شہریت والے افسران سے متعلق کوئی قانون نہیں ہے، ہم یہ ڈیٹا اور تجاویز حکومت کو دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ قانون بناسکیں۔