باجوڑمیں تباہی کابڑامنصوبہ ناکام،بھاری اسلحہ وبارود برآمد

عیدالفطرکے موقع پرباجوڑ میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ۔ سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارور برآمد کرلیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ماموند میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران پاک افغان سرحد کے قریب بڑی تعداد میں اسلحہ وگولہ بارور برآمد کیا گیا ہے ۔برآمد کئے گئے اسلحہ وگولہ بارود میں راکٹ کے8 گولے، 3 راکٹ لانچر، 3 ریموٹ کنٹرول بم ،4 دستی بم، بم بنانے کا سامان اور سینکڑوں کارتوس شامل ہیں۔