ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن بغیر سنے نتائج اخذ نہ کرے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے عام لوگ اتحاد پارٹی کی سربراہی پر جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔
بدھ 13 جون 2018, 3:42 شام قومی
اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں عام لوگ اتحاد پارٹی کی سربراہی کے تنازعہ پر درخواست کی سماعت ہوئی ۔ الیکشن کمیشن نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے انہیں عام لوگ اتحاد پارٹی کا سربراہ مقررکردیا۔
عام لوگ اتحاد پارٹی کی سربراہی کے معاملہ پر درخواست کی سماعت ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کی۔
جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین نے دلائل میں کہا کہ ظفرعزیز خود ساختہ سربراہ ہیں ۔ وہ کبھی پارٹی سربراہ نہیں بنے، ظفرعزیز نے الیکشن ایکٹ کے تحت 2 ہزارارکان کی تفصیلات بھی جمع نہیں کرائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن بغیر سنے نتائج اخذ نہ کرے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے عام لوگ اتحاد پارٹی کی سربراہی پر جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔