لاہور پولیس کی غفلت کی وجہ سے لوئر مال پولیس اسٹیشن میں قید دو خطرناک قیدی حوالات کی دیوار توڑ کر فرار ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق سٹی ڈویژن کی حوالات کو محفوظ ترین تصور کیا جاتا تھا اس لیے دونوں ملزمان کو لوئر مال پولیس اسٹیشن کے تہہ خانے میں رکھا گیا تھا۔
تاہم دونوں ملزمان پولیس تہہ خانے کی لیٹرین کی دیوار توڑ کر فرار ہو گئے، ملزمان نے تہہ خانے کی دیوار پائپ کی مدد سے توڑی۔
غفلت کے مرتکب پولیس اہلکار مدثر کو حکام نے گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے اور اس کے خلاف تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
واضح رہےکہ ڈکیتی کی 30 سے زائد وارداتوں میں مطلوب ملزمان عثمان عرف سونی اور قربان کو دو روز قبل ہی گرفتار کیا گیا تھا۔