سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے انتخابی امیدواروں کو دیواروں پر تشہیری مہم چلانے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے امیدواروں کو دیواروں پر تشہیری مہم چلانے سے روک دیا۔
اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کرائے اور کمیشن ضابطہ اخلاق سے متعلق تشہیری مہم میڈیا پر چلائے۔
جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ بینر اور پوسٹرز لگنے چاہئیں تاکہ لوگوں کو امیدوار کا پتا چل سکے، عدلیہ اور الیکشن کمیشن پر ایک ہی ذمہ داری باقی رہ گئی ہے، اللہ خیر رکھے الیکشن کی ذمہ داری نبھا سکیں۔