آج سے موبائل بیلنس پر ٹیکس کی کٹوتی ختم

اسلام آباد: موبائل صارفین کے لئے عید سے پہلے بڑی خوشخبری ہے کہ آج  سے موبائل بیلنس پرٹیکس کی کٹوتی ختم کردی جائے گی۔ اس سہولت پر عملدرآمد 15 روز کیلئے ہے ۔ اس کے بعد نیا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

ذرائع ٹیلی کام انڈسٹری کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں ٹیلی کام انڈسٹری نے ٹیکس کٹوتی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورآج سے موبائل کارڈ پر کوئی ٹیکس کٹوتی نہیں ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ ہر100 روپے کے لوڈ پر 35.62 روپے کی ٹیکس کٹوتی نہیں ہوگی اور100 روپے کا بیلنس لوڈ کرانے پرپورے100 روپے ہی ملیں گے

تمام موبائل فون کمپنیز نے فیصلے پرآج سے عمل درآمد کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے موبائل فون کمپنیزاورایف بی آر کو موبائل کارڈز پر وصول کیے جانیوالے ٹیکسز معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔