اسلام آباد :مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف اور جہانگیرترین کے بیٹے کے پیسوں کے حساب کی بات کی جاتی ہے لیکن وہ 10ملین سے ڈالر سے زائد ڈالر جو مشرف کے ایک دوست نے ان کے اکاؤنٹس میں جمع کروائے ان کاحساب بھی ہوناچاہئے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان کوعدالتیں بلاتی رہیں لیکن وہ کسی عدالت میں نہیں گئے اور اس وقت عدالت میں گئے جب انہوں نے خود فیصلہ کیا ۔نواز شریف ہر ہفتے تین چار روز احتساب عدالت میں 9بجے سے لیکر 11بجے تک بیٹھتے ہیں۔وہ کبھی بھی پانچ منٹ کے لئے پیش نہیں ہوئے اگران کو جلدی ہوتی ہے توجج ان کو پرچی لکھ کر دیتا ہے اور پھر وہ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا ایک طرف آپ کہتے ہیں کہ نوازشریف کے بیٹوں ، جہانگیر ترین کے بیٹے کے پیسوں کاحساب لیجئے یہ بات ٹھیک ہے لیکن جب پرویز مشرف کہتے ہیں کہ میرے ایک دوست نے 10ملین سے زائد ڈالر ڈال دیئے کیا کسی نے اس بارے کچھ پوچھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف 100پیشیاں بھگت چکے ہیں اور صرف نواز شریف کے کیس میں کہا جارہاہے کہ 6دن کافی نہیں 7دن آئیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ استغاثہ کو 9ماہ دیئے گئے لیکن دفاع کیلئے تین ہفتے دے رہے ہیں اس میں کوئی تواز ن نظر نہیں آتا ۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ نہیں انصاف ہونا چاہئے اور مشرف سے بھی پوچھا جانا چاہئے کہ ان کے بیرونی اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کہاں سے آئے ہیں؟