تحریک انصاف کاچیف الیکشن کمشنرسے چیرمین نادرا کی برطرفی کا مطالبہ

 

اسلام آباد: تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنرسے چیرمین نادرا کی برطرفی کا مطالبہ کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنرکوخط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غیرجانبدارانہ انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا اورالیکشن کمیشن کا بنیادی فریضہ ہے، لازم ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کروانے والی مشینری کی تطہیرکرے، انتظامی، عدالتی اورادارہ جاتی نظام کو (ن) لیگ کی آلائشوں سے پاک کیا جائے۔ چاروں چیف سیکرٹریز اورآئی جیز کے تبادلوں کا فیصلہ قابل قدرہے لیکن انتخابات کی صحت و ساکھ کے لئے وفاقی وصوبائی سیکرٹریز داخلہ کا بھی فوری تبادلہ ضروری ہے۔

فواد چوہدری نے خط میں لکھا ہے کہ محض تبادلے ہی انتخابات کی بے داغ شفافیت کے لیے کافی نہیں، سلطانی جمہورکے لیے موثراورفوری انتظامات ناگزیرہیں، عمدہ ترین ساکھ، تجربے، پیشہ ورانہ مہارت والے افسران لگائے جائیں، الیکشن کمیشن سابق حکومت اوربعض اداروں کے سربراہان کے گٹھ جوڑکا بھی سراغ لگائے، الیکشن کمیشن نادرا سے حساس معلومات کی لیکیج کا بھی فوری نوٹس لے اورنادرا میں متعین سابق وزیرداخلہ کے جاننے والے “کاظم” کے کردارکی پڑتال کرے۔تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو مطالبات بھرا خط لکھ دیا ہے جس میں وفاقی و صوبائی سیکریٹریز کی تبدیلی اور چیئرمین نادرا کی برطرفی سمیت کئی مطالبات کئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خط میں پی ٹی آئی ترجمان نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کیلئے عمدہ ترین ساکھ،تجربہ کار اورپیشہ وارانہ مہارت والےافسران کا تقرر کیا جائے ۔خط میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کرانے والی مشینری کی تطہیر کرےاور نادرا سے حساس معلومات باہر آنے کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نادرا کو فوراًبرطرف کیا جائے ۔پی ٹی آئی ترجمان نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سابق اورموجودہ بعض حکومتی اداروں کےسربراہان میں گٹھ جوڑکابھی سراغ لگائے۔