اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے عام انتخابات کیلئے بیشتر پارٹی امیدواروں کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پارٹی امیدواروں کے ناموں کا باضابطہ اعلان کل شام یا جمعہ کی صبح تک کیا جائے گا، سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جگہ انجنیئر قمرالسلام اور سردار ممتاز کو ٹکٹ ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے طارق فضل چوہدری کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ جاوید ہاشمی ملتان سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پرالیکشن لڑیں گے۔ شہباز شریف، کراچی، لاہور اور سوات سے الیکشن لڑیں گے، مریم نواز کو بھی لاہور سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ، رانا ثناء اللہ قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔اس کے علاوہ عابد شیرعلی، خواجہ آصف، خرم دستگیر،احسن اقبال، جاوید لطیف بھی ٹکٹ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مری کے علاوہ اسلام آباد سے بھی الیکشن لڑنے کا بھی امکان ہے۔حمزہ شہباز، ایازصادق، پرویز ملک، سعد رفیق، روحیل اصغر، سائرہ افضل تارڑ، شیخ فیاض، جنید انوار، اسد الرحمان رمدے، ارشد لغاری، پیرعمران شاہ، چوہدری اشرف، طفیل جٹ، عثمان ابراہیم، حنیف عباسی، ملک ابرار، چوہدری دانیال، امیر مقام، مشاہد اللہ خان، ڈاکٹر افنان اور شیخ آفتاب کو بھی پارٹی ٹکٹ مل گیا ہے۔اس کے علاوہ ایبٹ آباد سے سردار مہتاب یا مرتضیٰ جاوید عباسی الیکشن لڑیں گے اس حوالے سے ٹکٹ کا فیصلہ نہ ہو سکا۔