اسلام آباد:محکمہ انسداد دہشت گردی نے خبردار کیا ہے کہ اگلے ماہ ہونے والے عام انتخابات سے پہلے یا الیکشن کے دوران ٹی ٹی پی اور داعش کی طرف سے مسلح حملوں کی کوششیں کی جا سکتی ہیں۔ انسداد دہشت گردی کے محکمے نےخفیہ ایجنسیوں کی 2مختلف رپورٹوں کی بنیاد پر خبردار کیا ہے کہ انتخابی عمل کو ناکام بنانے کے خواہش مند شدت پسند بم دھماکے اور خود کش حملے کر سکتے ہیں۔ ان حملوں کے ممکنہ اہداف میں پیپلز پارٹی اور قوم پرست پختون سیاسی جماعتیں شامل ہیں۔