اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف کی آئندہ 24 گھنٹوں میں واپسی کا امکان ہے۔آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد کا کہنا ہے کہ پرویزمشرف کی وطن واپسی کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں،سفر کے انتظامات مکمل کیے جارہے ہیں،فلائٹس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کا پاسپورٹ ابھی ان بلاک نہیں ہوا ہے،مشرف کسی بھی وقت ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ فلائٹ سے پاکستان پہنچ سکتے ہیں۔