خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل کا کام ممکنہ طور پر عید کے بعد تک موخر ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی کابینہ کے لیے اس سے قبل نگراں ادوار میں بطور وزرا خدمات انجام دینے والی شخصیات کے علاوہ دیگر مختلف نام بھی زیر غور ہیں۔ مذکورہ ناموں پر مشتمل ایک فہرست نگراں وزیراعلیٰ کو پیش بھی کی گئی تاہم اس فہرست میں سیاسی تعلق رکھنے والے افراد کے نام شامل ہونے کے باعث نگراں وزیراعلیٰ نے مذکورہ فہرست سے اتفاق نہیں کیا جس کے باعث مزید ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ عید کے فوراً بعد نگراں کابینہ کے حلف کے بعد کابینہ کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں دیگر امور کے علاوہ 4 ماہ کے انتظامی بجٹ کی بھی منظوری دی جائے گی۔