فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملک بھر میں ہفتے سے مون سون بارشیں ہونے کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنائی ہے کہ ہفتہ 16 جون سے ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں کل سے نم ہوائیں داخل ہوں گی جو گرج چمک کے ساتھ بارش کا سبب بنیں گی۔
عیدالفطر کے دنوں میں اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں کہیں مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں کل موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جبکہ کشمیر، ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کل چند ایک مقامات پر بارش متوقع ہے جبکہ ساہیوال ڈویژن میں بھی بعض مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔