ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے ایک بار پھر سندھ میں صوبے بنانے کا مطالبہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ صرف الیکشن ہی ہمارے مسَلے کا حل نہیں عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں، سندھ میں مزید صوبے بنائے جائیں،اس لئے ہم آئین میں ترمیم کرکے مزید انتظامی یونٹس بنانے کامطالبہ کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ انتخابات سے قبل دھاندلی جاری ہے، سرکاری گاڑیوں پر پیپلزپارٹی کے پرچم آویزاں ہیں، صحیح مردم شماری نہ ہونے کاسب سے زیادہ نقصان ہمیں ہورہا ہے، ہمیں ترقیاتی فنڈز نہیں ملتے، ہماری کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں کی بیرون ملک سے فنڈنگ بھی دھاندلی ہے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سندھ میں ایم کیوایم کا ووٹ تقسیم نہیں ہوناچاہئے، ہم ایم کیو ایم پاکستان کے کارکن اور رہنما ہیں، میں ایم کیو ایم کی تقسیم کا بالکل بھی ساتھ نہیں دوں گا، میں بہادرآباد کے ساتھیوں کو سمجھانا چاہتا ہوں کہ اب ہمیں اپنا مسئلہ حل کرلینا چاہیے اور مل کر ایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنا چاہیے کیونکہ یہی عقلمندی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا کہنا تھا کہ صرف الیکشن ہی ہمارے مسَلے کا حل نہیں عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں، سندھ میں مزید صوبے بنائے جائیں،اس لئے ہم آئین میں ترمیم کرکے مزید انتظامی یونٹس بنانے کامطالبہ کرتے ہیں۔