اسلام آباد: عدالت کے حکم پر وزارت داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کا بلاک شناختی کارڈ بحال کردیا۔
اطلاعات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت خصوصی عدالت کررہی ہے جس نے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم جاری کیا تھا اور انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کا حکم بھی دے رکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بحال کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزارت داخلہ سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ کی بحالی کے بعدان کے پاسپورٹ کی بحالی سے متعلق بھی غور کیاجارہا ہے۔