رہنما پیپلز پارٹی سید خورشید شاہ(فائل فوٹو)
رہنما پیپلز پارٹی سید خورشید شاہ(فائل فوٹو)

مشرف کے وطن واپس نہ آنے پر خورشید شاہ کی تنقید

پنوں عاقل: سابق صدر پرویز مشرف کے وطن واپس نہیں آنے پر سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف اب کمانڈو نہیں رہے۔
پنوں عاقل میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی سےمتعلق سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ پرویز مشرف اب کمانڈو نہیں رہے، نہیں سمجھتا کہ اب وہ وطن واپس آئیں گے۔
انہوں نےکہا کہ نوازشریف عید کرنے لندن گئے ہیں، وہ لندن سے واپس نہ آئے تو ان کی سیاست متاثر ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے نوازشریف کو باہر بھیجا ہے، ذمے دار بھی وہی ہیں۔