عید کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

کراچی: شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقوں پسنی اور گوادر میں چاند نظر آنے کا امکان ہے۔
مفتی منیب الرحامن کی زیرصدارت اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے اراکین سمیت محکمہ موسمیات کے نمائندے شریک ہیں۔
اجلاس میں شوال کے چاند سے متعلق ملک بھر سے شہادتیں جمع کی جارہی ہیں جس کے بعد چیئرمین مفتی منیب الرحمان چاند کی رویت سے متعلق اعلان کریں گے۔
ادھر محکمہ موسمیات نے دعویٰ کیا ہے کہ چاند کی عمر 19 گھنٹے ہونے کی بنا پر آج عید کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں تاہم بلوچستان کے ساحلی علاقوں پسنی اور گوادر میں چاند نظر آنے کا امکان ہے۔