چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے این اے 53 اسلام آباد سے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے کاغذات نامزدگی سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری کی پارٹی جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوارکی جانب سے چیلنج کیے گئے ہیں۔
مخالف امیدوار کی جانب سے سیتا وائٹ کی بیٹی ٹیریان کو عمران خان کی بیٹی قرار دیتے ہوئے اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ ریٹرننگ افسر نے عمران خان کو اعتراضات پر جواب کیلئے 18 جون کو طلب کرلیا ہے۔
دوسری جانب عمران خان کے وکلا نے اعتراضات کی کاپی وصول کرلی ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، کپتان کے اعلان کے بعد چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ وہ عمران خان کے مقابلے میں ہر حلقے میں اپنی پارٹی کے امیدوار کھڑے کریں گے جو ان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کریں گے۔
سابق چیف جسٹس نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ٹیریان وائٹ کے حوالے سے اہم دستاویزی ثبوت مل گئے ہیں جن کو بنیاد بنا کر عمران خان کی اہلیت کو چیلنج کیا جائے گا۔