لندن:سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ایک بار پھر اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے گزشتہ روز کلثوم نوازکا گھر میں معائنہ کیا اورکمزوری کے باعث انہیں اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا تھا جس کے بعد انہیں دوبارہ اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم کے ساتھ کلثوم نواز کی عیادت کے لئے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔
مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ اپنی والدہ سے ملنے اورانہیں گلے لگانے کے لیے بیتاب ہیں۔
خیال رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز پچھلے کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی ہیں۔