اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے ملک میں نئی ملازمتوں کی بھرتی پرعائد پابندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔ اس طرح ملک بھر میں سرکاری ملازمتوں پر بھرتی پرپابندی ختم ہوگئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے نئی ملازمتوں پرپابندی ہٹاتے ہوئے پرانا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اب نگراں حکومتوں کو نئی ملازمتوں پر بھرتی کرنے کی اجازت ہوگی اورنگراں حکومتیں مفاد عامہ میں نئی بھرتیاں و ترقیاں کرسکیں گی۔
11 اپريل کوالیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کو شفاف بنانے کے لئے ملک بھر میں سرکاری ملازمتوں میں بھرتی پر پابندی عائد کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز کسی دوسری مد میں منتقل کرنے پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ یکم اپریل کے بعد سے منظور کردہ ترقیاتی منصوبوں پر کام نہیں ہوسکے گا۔
سپریم کورٹ نے سرکاری بھرتیوں پرپابندی کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے اختیارات کا جائزہ بھی لیا تھا۔