خطے میں امن کیلئےتمام اسٹیک ہولڈرزکو کردارادا کرنا ہوگا،آرمی چیف

اسلام آباد:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ناقابل تسخیر نظرآنے والے والے سیکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پربتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور کورس مکمل کرنے والے افسران کو مبارکباد دی۔
آرمی چیف نے قومی سلامتی اورجنگی تربیتی کورسز کرنے والے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لئے کوشاں ہے تاہم خطے میں دیرپا امن قائم کرنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرزکواپنا کردارادا کرنا ہوگا۔

سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہررنگ ونسل سے بالاترہوکر پاکستان کا تعلق تمام پاکستانیوں سے ہے۔

جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندرونی چیلنجزسے نمٹنے کے لئے ضروری ہے کہ قانون کی حکمرانی ہو اور ہمیں فرائض کی ادائیگی کو اپنے حقوق کے برابر ترجیح دینا ہو گی۔

https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/videos/1915561728741272/