اٹک: پنجاب کے ضلع اٹک کی تحصیل حضرو میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو تیز دھارآلے کے وار سے قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق گاؤں کے ایک گھر میں 5 لاشیں موجود تھیں جنہیں نامعلوم افراد نے قتل کیا جبکہ مقتولین کو ہاتھ پاؤں باندھ کرتیزدھارآلے سے قتل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے اورنامعلوم قاتل شاید کسی بات کا بدلہ لینا چاہتا تھا تاہم ابھی حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
مقتولین میں گھر کے سربراہ وسیم کی 2 بیگمات علشبہ اور نائلہ جبکہ 3 بچے حسن، کاشان اور عثمان شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وسیم کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ اسپتال میں زیرعلاج ہے اوراس کی جان بچ گئی ہے۔
مقتول خاندان کا تعلق کراچی سے تھا جو حضرو میں رہائش پذیر تھا۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی گئیں اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔