افسران کے تبادلے ضرورت کے مطابق کئے جائیں گے -الیکشن کمیشن

 

اسلام آباد :ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو تبدیل کیا جا چکا ہے جبکہ باقی تبادلے آن میرٹ ضرورت کے مطابق کئے جائیں گے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان الیکشن کمیشن ندیم قاسم نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو تبدیل کیا جاچکا ہے اور کمیشن ان چیزوں کو آن میرٹ دیکھے گا جہاں بھی ضرورت ہوگی وہاں تبادلے کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم سے بہت بڑے پیمانے پر افسران نہیں لئے گئے اور جو لئے گئے ہیں وہ آر او زکی نگرانی میں کام کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا اور جو شکایات وصول ہونگی ان کا ازالہ کیا جائے گا ۔ انتخابات کے حوالے سے 6ماہ سے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ بیلٹ پیپزز کی چھپائی کا کام مکمل ہوچکا ہے اور فوج پولنگ کے حوالے سے فول پرو ف سکیورٹی فراہم کرے گی۔