کلثوم نواز کی طبیعت بگڑ گئی – وینٹی لیٹر پر منتقل

 

لندن :ن لیگ کے قائد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بگڑگئی،جس کے باعث ان کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے، جہاں وہ پچھلے 20گھنٹے سے وینٹی لیٹر پر ہیں۔نواز شریف ، مریم ، حسن اور حسین نواز بھی ہارلے اسٹریٹ کلینک میں موجود ہیں جبکہ مریم نواز نے والدہ کی صحت یابی کیلئے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز طبیعت بگڑ گئی جس پران کو ایمر جنسی سے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ بیگم کلثوم نواز دل کی تکلیف کے باعث آئی سی یو میں گر پڑیں تھیں جس کے بعد ان کو ہوش نہیں آیا ۔اسپتال کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بیگم کلثوم نوازکو گزشتہ روز اسپتال لایا گیا جہاں ان کو دل کا دورہ پڑا اور وہ بے ہوش ہوگئیں۔اس کے بعد ان کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیاگیا، وہ 20گھنٹے سے مسلسل وینٹی لیٹر پر ہیں۔اس وقت میاں نواز شریف اور مریم نواز ہارلے اسٹریٹ کلینک میں موجود ہیں اور ان کے ساتھ حسن ،حسین نواز اور دیگر رشتہ دار بھی ہیں۔ لندن پہنچنے پر مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں والدہ کی صحت یابی کیلئے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔