خواجہ سعد رفیق نے حلف نامے میں 2 بیویوں کا اعتراف کر لیا

 

لاہور:سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے انتخابات کیلئے جمع کرائے گئے حلف نامے میں 2 بیویوں کا اعتراف کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے ، سعد رفیق کی جانب سے جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی میں 2بیویوں کا ذکر ہے ، ان کی ایک بیوی کا نام غزالہ سعد رفیق اور جبکہ دوسری بیوی شفق حرا ہے۔ڈاکٹر شفق حرا اینکر پرسن ہیں اور سرکاری ٹی وی پر پروگرام کرتی ہیں۔