اسلام آباد:پاکستان نے آزادجموں کشمیرکے آئین میں 13ہویں ترمیم پربھارتی احتجاج مستردکردیا۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے کشمیرسے متعلق دعوے کوبھی مستردکرتاہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت 7دہائیوں سے کشمیرسے متعلق دعوے کرتاآرہاہے جسے پاکستان مسترد کرتا ہے،بھارتی دعوے کی کوئی ٹھوس شہادت نہیں اور پاکستان آزادجموں کشمیرکے آئین میں 13ہویں ترمیم پر بھی بھارتی احتجاج کو مسترد کرتا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمتنازعہ علاقہ ہے بھار ت وہاں سے غیر قانونی قبضہ ختم کرے،مقبوضہ کشمیر کا حل صر ف استصواب رائے ہے ۔