کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مون سون کی پہلی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ، یونیورسٹی روڈ، گلستان جوہر ، فیڈرل بی ایریا اور نارتھ ناظم آباد میں صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا موسم آبرآلود رہنے کا امکان ہے۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے اور جنوب مغربی علاقوں سے 34کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔
Tags کراچی، بارش