پشاور: خیبرپختونخوا کے چند اضلاع میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔
تفصیلا کے مطابق خیبرپختونخوا کے صوبے پشاور سمیت نوشہرہ، بنوں، کوہاٹ، چارسدہ، ہنگو اور مردان سمیت مختلف مقامات پر نماز عید کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔
کوہاٹ، ہنگو، لکی مروت، نوشہرہ سمیت اورکزئی ایجنسی، مہمندایجنسی بنوں کی مختلف مساجد سے چاند نظر آنے کی شہادتوں کے اعلانات لاؤڈ اسپیکر پر کئے گئے تھے۔ ہنگو میں مقامی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا جنت خان اور نوشہرہ کی مقامی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبدالہادی شاہ نے آج عید منانے کا اعلان کیا۔
خیبرپختونخوا کے صوبے پشاور کی مسجد مہابت خان میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز عیدالفطر ادا کی اس کے بعد اجتماعات میں فلسطین، شام، مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ عید اجتماعات کے دوران ملکی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
اس موقع پر بنوں سمیت مختلف مقامات پر نماز عید کے اجتماعات کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئےگئے۔