جڑانوالہ: ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عوام الزام لگانے اور پارٹیاں بدلنے والوں کو ووٹ نہیں دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پارٹیاں بنانے سے لوگ ایم این اے یا ایم پی اے نہیں بنتے، عمران خان! وزیر اعظم ووٹوں سے بنتا ہے لوٹوں سے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام الزام لگانے اور پارٹیاں بدلنے والوں کو ووٹ نہیں دیں گے، مخالفین کی امیدیں اب بھی پوری نہیں ہوں گی، ہمارے ساتھ انصاف ہوگا ،مقدمات ختم ہوں گے، ہم پہلے بھی ڈٹ کر لڑے، حساب دینے کو تیار ہیں.
طلال چوہدری نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال کا حساب دینے کا وقت آگیا ہے، مخالفین کسی دوسرے طریقے سے ہمیں باہر کرنا چاہتے ہیں،مذہبی جنونیت کا خاتمہ کریں گے، ہم نے کسی پرالزام نہیں لگایا، نوازشریف خلائی مخلوق کے خلاف لڑ رہے ہیں۔