الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ریٹرننگ افسران کو عید کی چھٹیوں میں بھی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسران کو عید کی چھٹیوں میں بھی کاغذات نامزدگی کی اجازت دے دی گئی ہے، ریٹرننگ افسر اگر عید کی چھٹیوں کے دوران اسکروٹنی کرنا چاہے تو کرسکتا ہے۔
ترجمان کے مطابق اگر عید کی چھٹیوں کے دوران نوٹسز جاری کیے ہیں تو کاغذات نامزدگی ہوسکتی ہے۔