اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ ہلیہ ریحام خان نے شکوہ کیا ہے کہ میڈیا نے ان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا اور انھیں دنیا بھرکے سامنے برے کردار کی عورت دکھایا گیا۔
ریحام خان نے کہا کہ مجھ پر فیملی اور حلقہ احباب کی جانب سے کتاب کی جلد اشاعت کے حوالے سے دباؤ ہے، اب تک میری جانب سے منسوب اقتباس منظرعام پر نہیں لایا گیا ہے۔ انھوں نے اپنی کتاب میں اپنے سابقہ شوہر عمران خان اور ان کی پارٹی سے منسلک جنسی طور پر ہراساں کرنے کے حوالے سے بات کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف یا اس کے کسی ترجمان کی طرف سے کسی الزام میں کوئی صداقت نہیں۔
Tags ریحام خان