پنجاب کی نگراں کابینہ میں توسیع کے بعد آج مزید 4 وزرا نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا ہے۔جس کے بعد کابینہ میں شامل وزراء کی تعداد 10 ہوگئی۔
نگران کابینہ میں شامل کیے جانے والوں میں سعید اللہ بابر، سردار تنویر الیاس، نعمان کبیر اور چوہدری فیصل مشتاق شامل ہیں۔
چاروں وزراء کو حلف اٹھانے سے قبل محکمے بھی الاٹ کیے جاچکے ہیں، سعید اللہ بابر کو کوآپریٹو اور ماحولیات کا قلمدان دیا گیا ہے جب کہ سردار تنویر الیاس کے پاس خوراک، زراعت اور پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے محمکے ہوں گے۔
کابینہ میں شامل نعمان کبیر محنت، افرادی قوت اور ٹرانسپورٹ کے وزیر ہوں گے جب کہ چوہدری فیصل مشتاق وزیر تعلیم ہوں گے۔