جاپان میں روایتی لباسوں میں ملبوس تیز دھار تلوار سے لڑنے والے سیمورائی کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے۔ لیکن اس جدید دور میں یہ تاریخ ایک الگ انداز سے منظر عام پر آئی ہے۔ آج کے دور کے سیمورائی کسی سے مقابلہ کرنے یا دشمن سے لڑنے نہیں آئے بلکہ اب ان کا مشن ماحولیاتی آلودگی سے اپنے ملک کو صاف رکھنا ہے جو جاپان کے شہر کیوٹو میں نظر آئے ہیں۔ ان سیمورائی نے ملک بھر میں بہت تیزی سے پذیرائی حاصل کرلی ہے۔
جاپان میں خاکروب روایتی لباس ملبوس اور تیز دھار تلوار کے ساتھ سڑکوں کی صفائی ستھرائی کرتے ہیں اور انہیں گومی ہیروئی سیمورائی یا کوڑا جمع کرنے والے سیمورائی کہا جاتا ہے۔
ایک جانب تو یہ سڑکوں پر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں تو ساتھ ہی سڑکوں سے فالتو کچرا بھی جمع کرتے ہیں۔ لیکن یہ تلوار بازی کے زبردست ماہر ہیں اور انہی کے انداز میں ڈانس سڑکوں کی صفائی بھی کرتے ہیں۔
اگرچہ جاپان ایک صاف ستھرا ملک ہے لیکن عوامی تہواروں اور میلوں کے موقع پر یہاں کچرا کا ڈھیر لگ جاتا ہےجنہیں صاف کرنے میں وقت لگتا ہے۔ اسی بنا پر سیمورائی خاکروب سامنے آئے ہیں۔ اکثر سیمورائی اپنی کمر پر کوڑے کی ٹوکری لئے بھرتے ہیں اور جہاں سے کچرا نظر آتا ہے وہ اس میں ڈال دیتے ہیں۔