بیجنگ: چین کے سرکاری جریدہ گلوبل ٹائمز کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے زیراہتمام پاک بھارت افواج ’’ امن مشن ‘‘ کے تحت اگست میں مشترکہ مشقوں کیلئے تیار ہیں۔
گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کی افواج شنگھائی تعاون تنظیم ڈھانچے کے تحت رواں سال اگست میں منعقد ہونے والی مشترکہ فوجی مشق ’’امن مشن 2018‘‘ میں حصہ لیں گی، دونوں ممالک کے فوجی پہلی مرتبہ وار گیم کیلئے مشترکہ تربیت میں حصہ لیں گے۔
گلوبل ٹائمز کے مطابق علاقائی امن برقرار رکھنے میں ایس سی او کا کردار ظاہرہونا شروع ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تقسیم ہند کے بعد سے پاک بھارت تنازعات جنوب ایشیائی علاقائی انضمام کیلئے زبردست رکاوٹ بنے رہے، اس پس منظر میں دونوں کی مشترکہ فوجی تربیت میں حصہ لینے پر متفق ہونا اچھی بات ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم مل جل کر کام کرنے کیلئے پاکستان اوربھارت کو پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔