شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پرسرحد پار سے دہشت گردوں نے پاکستانی سیکیورٹی فورسزکی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا ہے جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد پوسٹ پرقبضہ کرنا چاہتے تھے تاہم پاک فوج کے جوانوں نے چیک پوسٹ پر قبضے کی کوشش ناکام بنادی ۔
دہشت گردوں کے اس حملے کو ناکام بناتے ہوئے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوئے۔آئی اس پی آر کے مطابق پاک فوج کی بروقت جوابی کاررائی میں 5 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید ہونے والے میں ایک حوالداراور2 سپاہی شامل ہیں ۔ پاک فوج کے حوالدارافتخار کا تعلق سرگودھا سے، جبکہ سپاہی آفتاب کا تعلق چترال اورسپاہی عثمان کا تعلق گجرات سے ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں بھی پاک فوج کے جوانوں نے سرحد پار سے مہمند ایجنسی میں پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ کرنے والے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا سپاہی فرمان اللہ بھی شہید ہوا تھا۔