سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گرد فوج نے بربریت کا عمل جاری رکھتے ہوئے ایک کشمیری نوجوان کو شہید جبکہ ایک لڑکی کو زخمی کردیا ۔نوجوان کی شہادت کے بعد مظاہرے شروع ہوگئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں قابض بھارتی فوج نےمحاصرے اورگھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بربریت کامظاہرہ کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک کشمیری لڑکی بھی شدید زخمی ہوئی ۔ بے گنا ہ کشمیری نوجوان کی شہادت کے بعد پلوامامیں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔