پاک فوج نے بین الاقوامی ڈرل مقابلہ جیت کر تاریخ رقم کردی

 

راولپنڈی :پاک فوج کا عالمی سطح پر ایک اور اعزاز حاصل کرلیا، پاک فوج نے برطانیہ میں ہونےوالا بین الاقوامی ڈرل مقابلہ جیت کر تاریخ رقم کردی ۔پاک فوج کی ٹیم نے ڈرل مقابلے میں پہلی بار حصہ لیا تھا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے برطانیہ میں منعقدہ بین الاقوامی ڈرل مقابلہ جیت لیا ۔ بین الاقوامی ڈرل مقابلے رائل ملٹری اکیڈمی برطانیہ میں منعقد ہوئے تھے اور پاک فوج کی ٹیم نے پہلی بار ان مقابلوں شرکت کی تھی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کی ٹیم نے بین الاقوامی ڈرل مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔