لندن : نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز نے کہا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث کلثوم نواز کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیاگیا تھا، وہ ابھی بھی وینٹی لیٹر پر ہی ہیں۔
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئےحسین نواز کا کہنا تھاکہ ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ دل کا دورہ خون میں کینسر کلاٹ کی وجہ سے پڑا ہے، ڈاکٹر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔اس موقع پر معالج سرجن نے کہا کہ پھیپھڑوں میں خون جمنے سے بیگم کلثوم نواز کی حالت خراب ہوئی، ان کے دل نے کل 10 منٹ کےلیے کام چھوڑدیا تھا، تاہم کلثوم نواز کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔