راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان صدرنے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ،اشرف غنی نے جنر ل قمر جاوید باجوہ کو افغانستان میں ڈورن حملے سے ملا فضل اللہ کی ہلاکت سے آگاہ کیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کی ٹیلی فون کرکے کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کے بارے میں آگاہ کیا ۔ افغان صدر نے آرمی چیف کوبتایا کہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کنڑ میں ڈورن حملے میں ہوئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملا فضل اللہ 2009سے افغانستان میں چھپاہوا تھااور اس کی ہلاکت کے مثبت نتائج بر آمد ہونگے ۔ ملا فضل اللہ کی ہلاکت سے پاکستان کے کئی متاثرہ خاندانوں کوانصاف مل گیاہے ،وہ اے پی ایس کے معصو م بچوں کے قتل میں بھی ملوث تھا ، ملا فضل اللہ کی ہلاکت ایک مثبت پیش رفت ہے،ملا فضل اللہ پاکستان میں اے پی ایس سمیت کئی دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔