نگران وزیراعظم کوافغان صدر کا ٹیلی فون -فضل اللہ ہلاکت کی تصدیق کردی

 

راولپنڈی :نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصرالملک کو افغان صدرشرف غنی نے فون کرکےافغانستان میں ڈورن حملے میں ملا فضل اللہ کی ہلاکت سے آگاہ کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کی ٹیلی فون کرکے کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی ہلاک بارے آگاہ کیا ۔ اشرف غنی نے نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کو بھی فون کرکے ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کی ۔ نگران وزیراعظم نے اطلاع دینے پر افغان صدر کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملا فضل کی ہلاکت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک اہم پیش رفت ہے ۔ وہ پاکستان کے عوام کا دشمن تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ملا فضل اللہ افغانستان سے دہشتگردوں کی معاونت کرتا رہا ۔وہ سانحہ اے پی ایس کا بھی ذمہ دار تھا جس میں معصوم بچے شہید ہوئے ۔