سکھر: سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے پاکستان سمیت تمام مسلمانوں کی عید کی مبارکباد پیش کی ہے۔
نماز عیدین کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے پاکستان سمیت تمام مسلمانوں کی عید کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ دعا ہے سب جگہ امن و امان قائم رہے۔
عام انتخابات سے متعلق گفتگو میں کہا کہ فوج کی نگرانی میں الیکشن کا ہمیشہ سے ہی مطالبہ رہا ہے۔ امید ہے صاف و شفاف الیکش ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں کچھ پتا نہیں ہوتا، جو ملک کے لئے بہتر ہوگا پیپلز پارٹی وہی فیصلہ کرے گی۔