اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف لندن کے لئے روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں نماز عید ادا کی۔
انہوں نے عید کے پیغام میں کہا کہ عید الفطر مسلمانوں کے لئے خوشی اور تشکر کا دن ہے۔ عید سعید پر ملت اسلامیہ اور بالخصوص پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرتے رہیں گے۔ پاکستانی قوم مشکل کی ہر گھڑی میں متحد رہنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاکستان کے دشمن باخبر ہیں کہ ہماری اصل قوت تہذیب اور ثقافت ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ قوم سے اپیل ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کریں۔ ابھی کچھ دیر بعد بھابھی کی عیادت کے لئے لندن روانہ ہورہا ہے۔
بعدازاں شہباز شریف لندن کے لئے روانہ ہوگئے۔