راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افواج کی طرف سے پوری قوم کو عید کی مبارکباد دی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پرامن ماحول میں عید کا تہوار شہدا اور غازیوں کی مرہون منت ہے۔ ہم اپنے تمام شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ اللہ پاکستان پر اپنی رحمتیں برساتا رہے۔