کوئٹہ فائرنگ، 3 لیویز اہلکار شہید ہوگئے

کوئٹہ: سریاب کے علاقے میں لیویز فورس کے گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق سریاب کے علاقے کلی بنگلزئی کے قریب لیویز کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 3 لیویز اہلکار شہید ہوگئے۔
واقع کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز اور ریسکیوٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
ریسکیو ٹیموں نے شہید ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان نے لیویز کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ ملزمان کی گرفتار کے لئے سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔