اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پوری قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دعا کریں آئندہ برس عید نئے پاکستان میں میسر آئے۔
عمران خان نے کہا کہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید منانے والے تمام پاکستانیوں کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔
انہوں نےمزید کہا کہ سب دعا کریں کہ آئندہ برس ہمیں رمضان اور عید اس نئے پاکستان میں میسر آئیں جس میں ہم رب تعالیٰ کی دی گئی صلاحیتوں کے بل بوتے پر ایسی قوم بننے کی راہ پر گامزن ہوں جس کا خواب ہمارے آبا و اجداد نے دیکھا۔